سیالکوٹ سے آیا نوجوان جوڑا کورونا وائرس کے شبہ میں اسپتال منتقل

شوہر کو بخار اور گلا خراب ہونے کی شکایت، دونوں کا خون لے کر تجزیہ کے لئے اسلام آباد روانہ کردیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 28 مارچ 2020 15:51

سیالکوٹ(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین28 مارچ 2020ء ) پیرس سے سیالکوٹ آنے والے نوجوان جوڑے کو کو کورونا وائرس کے شعبے میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیرس سے 6 روز قبل کل کالج روڈ ڈسکہ آنے والے میاں حمزہ چیمہ اور انکی بیوی نمرا حمزہ کو کونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے سیالکوٹ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔تیس سالہ حمزہ اپنی بیوی 24 سالہ نمرا حمزہ کے ہمراہ پیرس سے اپنے گھر کالج روڈ ڈسکہ پہنچا تھا۔

انتظامیہ نے انہیں گھر سے کورونا ٹیسٹ کے لئے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا۔بتایا گیا ہے کہ پیرس سے آنے کے بعد حمزہ چیمہ کا گلہ بھی خراب ہے اوربخار ہے،جس وجہ سے کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔کیونکہ عام طور پر کورونا وائرس ہونے کی یہی علامات ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

۔آئسولیشن وارڈ میں دونوں کا خون لے کر تجزیہ کے لئے اسلام آباد روانہ کردیا گیا ہے۔

دونوں میاں بیوی نے خود کو کرقرنطینہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 تک جاپہنچی ہے ، وائرس سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی ہے، سندھ میں کورونا کے 457 ، پنجاب میں 490، بلوچستان میں 133، خیبر پختونخوا میں 180، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے ، سات افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 23 صحتیاب ہوچکے ہیں۔نئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سندھ سے بھی تجاوز کرکے 490 تک جا پہنچی ہے ،سندھ میں مریضوں کی تعداد 457 ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں