بجلی کی تاریں شارٹ ہونے کی وجہ سے لڑکی جاں بحق، ایک شخص زخمی

منگل 7 جولائی 2020 09:10

سیالکوٹ ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) بجلی کی تاریں شارٹ ہونے کی وجہ سے لڑکی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ پروپی آرائیاں کے محلہ میں تعمیر شدہ مکان کی چھت پرمزدورشٹرنگ کر رہا تھا کہ پھٹہ کے اوپر سے گزرتی 11kvکی تاروں سے لگ گیا جس سے پورا گھر اور گلی شارٹ ہو گئی ، جس سے ایک جاں بحق اور دو جل گئے۔

13سالہ آمنہ ولد سلیم نے گھر کے دروازہ کو ہاتھ لگایا جس سے موقع پر ہی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی، 22سالہ مزدور مد ثر ولد بشیر بھی کرنٹ لگنے سے جل گیا ،جبکہ ایک خاتون نامعلوم بھی جل گئی ۔ 22سالہ مدثر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو1122کے عملہ نے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ خاتون کے گھر والے خود ہی ہسپتال لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں