معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے گوجرانوالہ میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس موبائل ایپ کا اجراء کر دیا

منگل 7 جولائی 2020 09:10

سیالکوٹ ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے گوجرانوالہ میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس موبائل ایپ کا اجراء کر دیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ایپ کا اجراء وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی عکاس ہے۔ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس موبائل ایپ کے اجراء سے ڈیجیٹل انقلاب برپا ہو گا۔

یہ موبائل ایپ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی سرگرمیوں اور عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے تیار کی گئی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ موبائل ایپ دو حصوں پر مشتمل ہو گی، پہلے حصے میں نوجوان رضا کار فورس کے جوان عوامی مسائل اور شکایات کو ایپ پر اپلوڈ کریں گے جبکہ دوسرے حصے میں متعلقہ محکموں کے افسران، پرائس مجسٹریٹس شکایات کو حل اور ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ کا کہنا تھاکہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن سے اب تک 84 ہزار 447 نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ان میں سے 56 ہزار 840 ٹائیگرز فیلڈ میں کورونا سے بچائو کی آگاہی اور فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے نوجوان ضلع بھر میں 29 ہزار پودے لگائیں گے اور انکی حفاظت و نگہداشت کریں گے۔

اور کہاٹائیگر فورس کے رضا کار کورونا ریلیف کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔تقریب میںڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس موبائل ایپ سے متعلق بریفنگ دی اورکورونا ریلیف فورس کے رضا کاروں نے اپنے فیلڈ کے تجربات کے بارے اظہار خیال کیا۔تقریب میں کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ، آر پی او ریاض نذیر گاڑا، ڈی سی سہیل اشرف, ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمد بشیر کے علاوہ دیگراضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،سی پی او، ڈی پی اوز، پی ٹی آئی کے مقامی عہدداران اور عوامی نمائندے شریک تھے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں