انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائر لائن کے ذریعے دبئی جانے والا گجرات کا مسافر طارق جاوید سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 28 ستمبر 2020 12:18

انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائر لائن کے ذریعے دبئی جانے والا گجرات کا مسافر طارق جاوید سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر  دل کا دورہ پڑنے  سے انتقال کرگیا
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،رحمان یوسف) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائر لائن کے ذریعے دبئی جانے والا گجرات کا مسافر طارق جاوید سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا نعش کو ضروری کارروائی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)


گجرات سے دیار غیر جانیوالا طارق جاوید جہاز پر سوار ہونے کا انتطار کر رہا تھا کہ دل کا شدید دورہ پڑا اور موقع پر ہی انتقال کرگیا. 36 سالہ طارق جاوید کا تعلق گجرات کے گاوٗں چک کا لا سے ہے۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد تحصیل ہسپتال سمبڑیال منتقل کردی گئ ہے جہاں اسکے لواخقین نعش وصول کرنے کے لئے موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں