سیالکوٹ میں7 ماہ بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھول دیئے گئے

بدھ 30 ستمبر 2020 13:57

سیالکوٹ میں7 ماہ بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھول دیئے گئے
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء)ملک کے دیگر شہروں کی طرح سیالکوٹ میں بھی7 ماہ بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھول دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں چھٹی سے میٹرک تک تعلیمی ادارے کھولے گئے جبکہ بدھ کو نرسری سے لے کر 5ویں جماعت تک تمام تعلیمی ادارے کھولے گئے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق بچوں کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ سکول میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی جس میں بچوں کے ہاتھ دھونے اور بخار چیک کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔ سکولوں میں بچوں کی حاضری 80 فیصد سے زائد رہی۔ سکولوں میں حفاظتی اقدامات کرنے میں ٹیچرز کا کردار بھی نمایاں رہا اور تعلمی سلسلہ شروع ہونے سے بچے کافی خوش دکھائی دیئے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں