وزیرصحت یاسمین راشد کاٹک ٹاک بنانے کیلئے فائرنگ کرنیوالی لیڈی ہیلتھ وزیٹر کے خلاف انکوائر ی کا حکم

پیر 26 اکتوبر 2020 23:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹک ٹاک بنانے کے لئے فائرنگ کرنے والی لیڈی ہیلتھ وزیٹر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بنیادی مرکز صحت سمبڑیال میں تعینات لیڈی ہیلتھ وزیٹر بشری بی بی نے گزشتہ روز سمبڑیال نہر کے قریب پستول سے ہوائی فائرنگ کر کے ٹک ٹاک شو کے لئے وڈیو بنائی اور اس وڈیو کو ٹک ٹاک شو کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کر دیا۔اس سلسلہ میں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکایت موصول ہوئی تو انھوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسلم چودہری کو انکوائری کا حکم دینے کے ساتھ ایک ہفتہ کے اندر اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں