ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ آمد پر شہریوں پارٹی کارکنان پارٹی رہنما ئوںکی طرف سے پرتپاک استقبال

اتوار 22 نومبر 2020 23:05

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2020ء) : وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سیالکوٹ آمد پر شہریوں پارٹی کارکنان پارٹی رہنما ئوں کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ آمد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے حاجی پور ہ چوک ،سبلائم چوک، پکاگڑھا ،کوٹلی بہرام، لاری اڈہ ،بوتھ بڑتھ،جھائی اورجنگ موڑپر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا والہانہ استقبال کیااور انکی گاڑی پر گل پاشی کی اور گلے میں ہار پہنائے۔مختلف مقامات پراستقبال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کارکنان کے پرجوش خیر مقدم پر اظہارتشکرکیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں