ملک کی ایک وور نجی ائیرلائن آپریشنل کرنے کی تیاریاں

ائیر سیال کا اگلے افتتاح متوقع، پہلے مرحلے میں 5 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 دسمبر 2020 21:14

ملک کی ایک وور نجی ائیرلائن آپریشنل کرنے کی تیاریاں
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) ملک کی ایک نئی نجی ائیرلائن آپریشنل کرنے کی تیاریاں، ائیر سیال کا اگلے افتتاح  متوقع، پہلے مرحلے میں 5 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تیسری نجی ائیرلائن جلد اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہے۔ وفاقی کابینہ نے 3 روز قبل نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی تھی۔

منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔ دورہ سیالکوٹ کے دوران وزیراعظم خود پاکستان کی تیسری نجی ائیر لائین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے نئی فضائی کمپنی کا زبردست آغاز کیا ہے۔

جس سے پاکستان میں فضائی حدود میں نئی ایئرلائنز کے اضافے سے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات میسر آسکیں گی۔ ائیرلائن کا پہلا کمرشل طیارہ گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچا تھا، جبکہ دو مزید طیارے جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ایئرلائن تین ایئربس320 پر محیط فلیٹ سے فلائٹس آپریشن شروع کرے گی۔ فضائی کمپنی کی ایئرسیال کے وائس چیئرین عمرمیر نے فضائی کمپنی شروع کرنے پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ سیال ائیرلائن کا افتتاح جلد کيا جائےگا۔

ائيرلائن دسمبر میں آپریشن کا آغاز کرےگی۔انتظامیہ سال نو کے موقعے پر ڈومیسٹک فلائٹس آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پہلے مرحلے میں 5 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان فلائٹس چلائی جائیں گی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں