عثمان ڈارکی زیر صدارت اجلاس،وزیر اعظم کے نو دسمبر کو سیالکوٹ مجوزہ دورے کے حوالے سے حکمت عملی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 20:37

عثمان ڈارکی زیر صدارت اجلاس،وزیر اعظم کے نو دسمبر کو سیالکوٹ مجوزہ دورے کے حوالے سے حکمت عملی
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈارکی زیر صدارت اجلاس، صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی، تحریک انصاف کے رہنماء عمر فاروق ڈار، بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن، میاں اعجاز، چودھری غلام عباس، علی اسجد ملہی، سعید احمد بھلی ، جمشید غیاث، ملک عابد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرئوف چودھری سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تحصیل کونسل سیالکوٹ آفس میں منعقدہ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویدکی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آ فس کے کمیٹی روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ فاروق صادق سمیت تمام صوبائی محکموں کے مقامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سیالکوٹ میں 9 دسمبر کے مجوزہ دورے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے سلسلہ میں انتظامات و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں