بارودی سرنگیں بچھا کر شاہی خاندان کے حواری صوبہ پنجاب کو کنگال کر گئے،فردوس عاشق عوان

حکومت نے عوام دوست کسان دوست بجٹ پیش کیا، موجودہ بجٹ سرکاری ملازمین اور تاجر برادری کے لئے بھی انعام ہے، معاون خصوصی

بدھ 16 جون 2021 18:26

بارودی سرنگیں بچھا کر شاہی خاندان کے حواری صوبہ پنجاب کو کنگال کر گئے،فردوس عاشق عوان
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بارودی سرنگیں بچھا کر شاہی خاندان کے حواری صوبہ پنجاب کو کنگال کر گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست کسان دوست بجٹ پیش کیا، موجودہ بجٹ سرکاری ملازمین اور تاجر برادری کے لئے بھی انعام ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ میں سے کوئی کیڑا نہیں نکال سکی، کل قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے خواتین اراکین کے ساتھ غنڈہ گردی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اراکین خواتین کی عزت کرنے سے عاری ہیں، ملیکہ بخاری کی آنکھ کو زخمی کیا گیا۔فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ایک طرف عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کا تاریخی بجٹ پیش ہورہا تھا اور دوسری طرف اپوزیشن بجٹ کی کاپیاں پھاڑ رہی تھی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں