اسلحہ کے زور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنا لی

پسرور میں 4 ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے، پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، خاتون ہسپتال منتقل، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 27 جون 2021 19:05

اسلحہ کے زور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنا لی
پسرور(اُردو پوائنٹ ، اخبار تازہ ترین، 27جون 2021) پسرور میں حوا کی ایک اور بیٹی کی عزت تار تار، 4 افراد نے اسلحہ کے زور پر شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق پسرور کے گاؤں ابدالی میں 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے اُس کی ویڈیو بھی بنا لی۔

ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان کو پکڑنے کے لیے خاتون کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کے لیے اُنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک بھر میں زیادتی کے واقعات میں بڑھوتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

بچے، بچیا ں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے ہولناک واقعہ ملک بھر میں پیش آ رہے ہیں، لیکن پولیس کی جانب سے موثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے اِن واقعات میں کمی نہیں آ رہی۔ حال ہی میں دل دہلا دینے والا ایسا ہی ایک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا۔جہاں 4سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اسکی ویڈیو بنانے والے ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا- تھانہ سٹی ٹوبہ۔

9 سالہ بچی سے زیادتی اور اسکی ویڈیوبنانے والے جنسی درندے گرفتار،رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ چک نمبر324ج ب میں چھوٹی بچی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے جنسی درندے 1۔ناصر ولد یٰسین قوم پاولی 2۔تصور ولد نواز قوم علی خلیانہ سیال 3۔ احمد علی ولد عبدالمجید قوم انصاری گرفتار۔ محمداقبال ولد حق نواز سکنہ چک نمبر 324ج ب نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ کے رو برو پیش ہو کر بتلایا کہ سائل کی بیٹی بعمر9سال, جلانے والی لکڑیاں قریبی جنگل سے لینے گئی کہ ملزمان1۔

ناصر 2۔تصور 3۔احمد علی نے میری بیٹی کے ساتھ زبر دستی جنسی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادتی کی اوراسکی ویڈیو بھی بنا ئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے نوٹس میں لائے، ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ جس پر مقدمہ نمبر512/21بجرم376II/377B/292-Cت پ تھانہ سٹی ٹو بہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔

اور بچی کا فوری میڈیکل کر وایا گیا۔ڈی پی او ٹوبہ کے حکم پر ڈی ایس پی صدر سرکل مقبول سردار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ قیصر ندیم ایس آئی معہ محمد نا ظر ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزما ن کو گرفتار کر لیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بر وقت کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں