موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث قیصر عرف قیصرہ گینگ سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ میں 11 موٹر سائیکلز اور نقدی برآمد

جمعرات 16 ستمبر 2021 11:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2021ء) ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات اور ایس ڈی پی او /ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ سب انسپکٹر محمد یوسف معہ پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری خصوصی مہم میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث قیصر عرف قیصرہ گینگ کے ملزمان 1. قیصر عرف قیصرہ ولد عبدالعزیز سکنہ بھلور، سبز پیر  2. عبدالرحمن عرف ہمایوں ولد قمر سجاد سکنہ محلہ بانسانوالہ ڈسکہ 3. رضوان ولد ریاض سکنہ کلاسکے گوجرانوالہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری سے دوران انٹروگیشن لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں 11 عدد موٹر سائیکلیں اور نقدی 40 ہزار روپے برآمد ۔

(جاری ہے)

ملزمان  نے ضلع کے مختلف تھانوں کے علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں۔ ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے۔جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments