وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سرپرائز دورہ

انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری کی چیکنگ، بدانتظامی اور عوامی شکایات پر نوٹس

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:53

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری کی چیکنگ کے لیے سرپرائز دورہ۔ سردار عثمان بزدار نے نااہلی، بدانتظامی اور عوامی شکایات پر نوٹس لے لیا۔ سردار عثمان بزدار نے موقع پر لوگوں سے بات چیت اور شکایات کے بعد اہم فیصلے کیے۔ فرائض میں غفلت اور بدانتظامی پر اے سی سمبڑیال، سی او میونسپل کارپوریشن سمبڑیال معطل۔

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال، اے ڈی ایل آر سمبڑیال کو بھی معطل کر دیا گیا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ، سب رجسٹرار رورل سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ معطل کر دیئے گئے۔ ایکسیئن ایریگیشن مرالہ سب ڈویژن، سی او تحصیل کونسل سیالکوٹ کو بھی معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ، اسسٹنٹ لیڈی سپرنٹنڈنٹ سیالکوٹ جیل ناقص کارکردگی پر معطل کر دیئے گئے۔

سی او تحصیل پسرور و ڈسکہ، ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ بھی معطل۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تمام اضلاع کے سرپرائز دوروں کے ذریعے انتظامی معیار کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سروس ڈیلیوری میں کوتاہی پر بزدار حکومت سخت ایکشن لے گی اورعہدے پر وہی رہے گا جو عوام کے مسائل کا فوری حل فراہم کرے گا

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments