زیراعلی کے اچانک سیالکوٹ میں چھاپوں سے ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی۔

ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں اطلاع ملتے ہی صفائیاں شرور کر دی گئی۔

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 16 ستمبر 2021 20:27

زیراعلی کے اچانک سیالکوٹ میں چھاپوں سے ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی۔
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین رحمان یوسف ۔ 16ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں اطلاع ملتے ہی صفائیاں شرور کر دی گئی۔۔۔سرکاری ملازمین نے وزیراعلی کے ڈر سے ماسک پہننا شروع کر دیئے۔۔۔سرکاری دفاتر میں فائلوں کو ترتیب سے سجا دیا گیا۔۔۔۔۔علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال۔۔۔سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال ۔۔۔محکمہ تعلیم کے دفاتر اور ممکنہ طور پر قریب ترین سڑکوں پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

۔ضلعی پولیس کی جانب سے تھانوں کے سرپرائز وزٹ کی وجہ سے اہم ترین تھانوں میں بھی غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے ملزمان کو دائیں بائیں کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے اسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی سرزنش بھی کی ہے اور سمبڑیال سول ہسپتال سے مریضوں کی عملہ کے متعلق شکایات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔۔تاہم سرکاری عہدیدار کے خلاف کاروائی کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں