شریف شہری سے موٹر سائیکل کی واپسی کے تقاضا پر فائرنگ کر کے مضروب کرنے پر مقدمہ درج

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:20

شریف شہری سے موٹر سائیکل کی واپسی کے تقاضا پر فائرنگ کر کے مضروب کرنے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں شہری محمد وقاص کی موٹرسائیکل کی واپسی کے تقاضا پر ملزم عثمان عرف شامو  نے اسے بذریعہ فائرنگ شدید زخمی کر کے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

جو شہری محمد وقاص کی درخواست پر ملزم عثمان عرف شامو کے خلاف مقدمہ درج کر کے  ملزم عثمان عرف شامو کو ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر جہانزیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔


ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ملزم عثمان عرف شامو ریکارڈ یافتہ ملزم ہے جو قبل ازیں مختلف مقدمات میں جیل جا چکا ہے ۔ جس کے خلاف مفت جوس ، شوارما اور برگر کھانے کی بابت پیسے مانگنے پر دکانداروں اور شہریوں کو زخمی کرنے پر تھانہ کوتوالی، رنگپورہ، مرادپور اور کوٹلی سید امیر میں مقدمات درج ہیں۔

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments