امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ آئیں گے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:44

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ آئیں گے جہاں وہ 22سال سے جاری ماہانہ درس قرآن کی تقریب تکمیل کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کے سابق امیر پروفیسر امین جاوید مرحوم کی زیر قیادت 22سال قبل اس ماہانہ وار دروس قرآن کا آغاز کیا تھاجو پہلے 10سال انوار کلب سیالکوٹ میں منعقد ہوتا رہا بعد ازاں 12سال علامہ اقبال آڈیٹوریم نول موڑ جاری رہا۔

آج دروس قرآن کے تکمیل کی تقریب علامہ اقبال آڈیٹوریم میں 10بجے دن منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس اور معروف تعلیمی نیٹ ورک دارارقم کے سربراہ پروفیسر عرفان احمد چوہدری ہوں گے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں