سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی،1کلو 303گرام آئس برآمد،ملزم گرفتار

منگل 26 اکتوبر 2021 15:28

سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی،1کلو 303گرام آئس برآمد،ملزم گرفتار
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے  کارروائی کرتے ہوئے1کلو 303گرام آئس برآمدکر کے ملزم  کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کے مطابق کاشف نور نامی ملزم  نجی ایئر لائن کے ذریعے بحرین جا رہا تھا کہ   دوران چیکنگ اس سے ڈیڑھ کلو آئس برآمدہوئی۔میتھامفیٹامین آئس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کڑورں روپے بتائی جا رہی ہے۔ملزم کا تعلق پشاور سے ہے۔کسٹم حکام نے ملزم کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں