تحقیقاتی اداروں نے پریانتھا کے مکان کو سیل کردیا

اتوار 5 دسمبر 2021 22:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) تحقیقاتی اداروں نے سیالکوٹ میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے سری لنکن منیجر پریانتھا کا مکان سیل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن شہری پاکستان میں 10 سال سے زائد عرصے سے رہائش پذیر تھا، جس فیکٹری میں مارا گیا وہاں پر 8 سال سے کام کر رہا تھا۔اہل محکمہ نے پریانتھا سے متعلق رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش اخلاق شخص تھا، کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پریانتھا لوگوں سے زیادہ میل جول بھی نہیں رکھتا تھا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے پریانتھا کے مکان کو سیل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں