سمبڑیال:کلینک پر دوائی لینے کے لیے آنے والی 8سالہ بچی سے عطائی ڈاکٹر کی نازیبا حرکات کی کوشش ملزم گرفتار

پیر 10 جنوری 2022 23:29

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2022ء) کلینک پر دوائی لینے کے لیے آنے والی 8سالہ بچی سے عطائی ڈاکٹر کی نازیبا حرکات کی کوشش ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق سمبڑیال کے محلہ فضل پورہ کے رہائشی گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج کے مالی پاسکل نواز ولد چراغ مسیح کی 8سالہ بیٹی ایلش پاسکل محلہ ہی میں قائم کلینک پر دوالینے کے لیے گئی کافی وقت گزرنے پر لڑکی کا والد کلینک پر گیا تو ملزم عطائی ڈاکٹر عمران شاہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کررہا تھا ،پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہی

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں