یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے زیر اہتمام پہلا جاب فیسٹیول

فیسٹیول میں تقریبا 40 کے قریب مختلف کمپنیوں نے شرکت کی اور طالب علموں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے

ہفتہ 25 جون 2022 17:19

یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے زیر اہتمام پہلا جاب فیسٹیول
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 24 جون 2022) یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں ایک روزہ جاب فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور ایاز قیصر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز نے کیا ۔فیسٹیول میں تقریبا 40 کے قریب مختلف کمپنیوں نے شرکت کی اور طالب علموں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سیالکوٹ محمد ریحان یونس نے صنعتی اور تعلیمی اداروں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طالب علموں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں