آپریشن ردالفساد پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،مقررین کا سیمینار سے خطاب

جمعہ 24 فروری 2017 23:04

آپریشن ردالفساد پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،مقررین کا سیمینار سے خطاب
سیالکوٹ۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) آپریشن ردالفساد پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، اس آپریشن میں پاک فوج اور عوام باہمی اتحاد سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ہمیشہ کے لیے شکست دے دیں گے کیونکہ ہزاروں شہدا کی قربانیوں کے بعد اب دہشت گردوں کے خلاف فتح کے علاوہ قوم کے پاس کو ئی دوسرا آپشن نہیں اِن خیالات کا اظہار ملک میں حالیہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت اور شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے مقامی مذہبی تنظیموں، سو ل سو سائٹی، میڈیا تنظیموں کے تعاون سے پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام منعقدہ امن سب کے لیے کے عنوان سے منعقدہ سمینار اور بین الامذاھب دُعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری شوکت علی، زونل خطیب گوجرانوالہ ڈویژن مولانا عبد الغفور نوری، پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری، بشپ آف سیالکوٹ ایلون سموئیل ، پاکستان کونسل کے ایگزیٹوڈائریکٹرمنصور احمد، ہنددو رہنما ڈاکٹر رتن لال، عمانوئیل گل ، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما بشر یٰ رزاق علوی، پاکستان مسلم (ق) کے ضلعی رہنما محمد حنیف جنجوعہ ، مصطفائی تحریک کے رہنما محمد رمضان مصطفائی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کیاتقریب میں ممتاز جید علماء کرام، سو ل سو سائٹی اور صحافی تنظیموں، وکلاء تنظیموں کے عہدیدران نے دہشت گردی کے نتیجے میںشہدا اور پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کیں اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر قومی و مذہبی رواداری اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں