سیالکوٹ ،بھارتی سیکیورٹی فورسز کی سرحدی گائوں پر فائرنگ سے 54 سالہ خاتون شہید

رینجرز حکام کے بی ایس ایف سے مذاکرات ،خاتون کی نعش واپس کر دی ، رینجر زحکام نے لو احقین کے سپرد کر دیا

جمعہ 24 فروری 2017 23:15

سیالکوٹ ،بھارتی سیکیورٹی فورسز کی سرحدی گائوں پر فائرنگ سے  54 سالہ خاتون شہید
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ورکنگ بائونڈری کے سرحدی گائوں پر 54 سالہ خاتون پر فائرنگ کردی جس سے وہ شہید ہوگئی ، بی ایس ایف نے رینجرز حکام سے مذاکرات کے بعد خاتون کی نعش اکھنور پو سٹ سے پا کستانی رینجر کی پو سٹ شاہ جمال پر واپس کر دی ،جسے رینجر زحکام نے لو احقین کے سپرد کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بجوات سیکٹرکے ورکنگ بائونڈری کے گائوںدیاورہ کی رہائشی 54 سالہ رشیدہ بی بی زوجہ رشید احمد جسکا دماغی توازن درست نہ تھا جمعرات کی شام اپنے گائوں سے بھارتی چیک پوسٹ اکھنوڑ کے بھاڑ سے پاکستان کی طرف اراضی میں داخل ہو گئی جس پر بی ایس ایف نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شہید ہو گئی اور بھارتی سیکیورٹی فورسز اسکی نعش کو اٹھا کر اپنی پوسٹ پر لے گئی اس دوران رشیدہ بی بی کے اہلخانہ اسے تلاش کرتے رہے۔

تاہم رینجرز حکام نے بی ایس ایف سے مذاکرات کے بعدمذکورہ خاتون کی نعش اکھنور پو سٹ سے پا کستانی رینجر کی پو سٹ شاہ جمال پر واپس کر دی ہے ،جسے رینجر احکام نے لو احقین کی سپرد کر دیا ہے ۔شہید ہو نے والی خاتون کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ صبح آٹھ بجے اُ سکے آبا ئی گا ئوں دیا ورہ میں ادا کی جا ئے گی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں