پسرور،ڈاکٹرکی لاپرواہی سے ٹریفک حادثہ کی زخمی خاتون جاں بحق ہو گئی

ہسپتال میں موجود ڈاکٹر موبائل پر مصروف رہا اور زخمی لڑکی کو طبی امداد دینے سے انکار کر دیا لواحقین کا ڈاکٹر کے رویہ کیخلاف شدید احتجاج، وزیراعلیٰ شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 16 مارچ 2017 12:23

پسرور،ڈاکٹرکی لاپرواہی سے ٹریفک حادثہ کی زخمی خاتون جاں بحق ہو گئی
پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مسیحا ڈاکٹر جلاد بن گئے۔ ٹریفک حادثہ میں زخمی لڑکی کو ہسپتال میں طبی امداد نہ ملنے کیو جہ سے دم توڑ گئی ،قوم کا مسیحا ڈاکٹر اپنے کمرے میں بیٹھ کر اپنے کسی دوست سے موبائل پر لمبی گپ شپ میں مصروف رہا میڈیا ٹیم پہنچنے پر ڈاکٹر کی میڈیا ٹیم سے کیمرے چھیننے کی کوشش اور میڈیا کیمرہ مینوں سے ہاتھا پائی ڈاکٹر کے زخمی لڑکی کو داخل نہ کرنے کی وجہ سے لڑکی کا زیادہ خون بہا جانے کی وجہ سے لاہور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

لواحقین کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ وزیر اعلی پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔ واقعات کے مطابق پسرور کے محلہ مرشدہ آباد کی رہائشی نائلہ بی بی جس کی دس روز قبل شادی ہوئی تھی اپنے شوہر عبداللہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے سسرال رتہ جا رہی تھی جب وہ موضع لنگے کے قریب پہنچے تو نائلہ بی بی کا ڈوپٹہ موٹر سائیکل میں پھنس جانے کی وجہ سے وہ روڈ پر گر کر شدید زخمی ہو گئی جسیے فوری طبی امداد کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل لایا گیا جس پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر ہارون جو کہ اپنے کسی دوست کے ساتھ موبائل پر لمبی گپ شپ میں مصروف تھے نے زخمی لڑکی کی طرف کوئی توجہ نہ دی بلکہ زخمی کو فہرست ایڈ بھی دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ اسے سیالکوٹ ہسپتال لے جائو جس پر لڑکی کے عزیزوں نے ڈاکٹر سے سرکاری ایمبولنس دینے کا کہا تو جلاد نے ایمبولنس بھی دینے سے انکار کردیا جس پر لڑکی کے عزیز اس کو ایک پرائیوٹ گارٰی نمبری lea 3537پر ڈال کر سیالکوٹ لے جارہے تھے مگر لڑکی کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے لڑکی لاہور ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

لواحقین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اند ر ڈاکٹرز کے رویہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ہماری بیٹی کی موت ڈاکٹر کی غفلت اور لاپروائی سے واقع ہوئی ہے اس پر مقتولہ کے لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے اس اہم واقع کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں