بانی ایم کیوایم کے نظریے کے حامیوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں، خواجہ آصف

اتوار 26 مارچ 2017 18:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی ایم کیوایم کی پاکستان مخالف پالیسی جاری ہے، جولوگ بانی ایم کیوایم کے نظریے کی حمایت کرتیہیں انکی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ اگلے سال گیس پر منتقل ہو جائیگا،ر سالوں میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے،سیالکوٹ موٹر وے منصوبہ 23مارچ2018کو مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے منصوبہ دفاعی نقطہ نظر سے بھی بہت فائدہ مند ہے،بھارتی سرحد اورجی ٹی روڈ کے درمیان آبادی کیلییبہت سہولیات ہونگی،بھارت نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ای سی اوکانفرنس اور پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونے سے روکنے کے لیے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں