پسرورشہر میں کمسن ڈرائیور لوگوں کے لئے وبال جان بن گئے

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی بھرمار انتظامیہ خاموش تماشائی ،نوٹس کا مطالبہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:33

پسرور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) پسرورشہر وگردونواح میں کمسن ڈرائیور کی بھرمارتفصیل کے مطابق پسرور شہر و گردونواح میں موٹرسائیکلوں سمیت کمسن رکشہ ڈرائیور کی بھرمار سے حادثات کی شرح میں اضافہ کا خدشہ ٹریفک انتظامیہ خاموش تماشائی ،شہر بھر کی سڑکوں سمیت گرودونواح کی سڑکوں پر بغیرلائیسنس کمسن موٹرسائیکل اور رکشہ ڈرائیور کی بھرمار حادثات اضافہ کا سبب بننے لگے لوگ شدید عدم تحفظ کا شکارلوگوں ،کا کہنا ہے کہ ان کمسن ڈرائیور کی وجہ سے کئی حادثات بھی رونماہوچکے ہیں جس کے باعث پسرور شہر و گردونواح میں کئی لوگ عمر بھر کے لئے معذور ہوچکے ہیں موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے بھی کئی خطرناک حادثات پیش آچکے ہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ حادثات موٹرسائیکلوں کی وجہ سے پیش آئے ہیں لیکن پسرور ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے بغیر لائیسنس کمسن ڈرائیور اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کے خلاف کارروائی نہ ہونا باعث تشویش ہے اعلی حکام فوری نوٹس لے کر قیمتی جانیں محفوظ بنائے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں