گوردوارہ بابے بیری میں لوہڑی کی تقریب کا انعقاد

بدھ 16 جنوری 2019 15:03

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء)گوردوارہ بابے بیری میں لوہڑی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کو دیسی ساگ، مکھن، کھیر، ڈھوڈے، گڑ والے میٹھے چاول، سادے چاول، حلوہ، دیسی اچار اور خاص چائے سے تواضع کی گئی۔ گوردوارہ بابے بیری کے گیاجسکرن سنگھ سندھو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ لوہڑی ایک ایسا تہوار ہے جو پیار محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اس میں شراکتی کھانا مہیا کیا جاتا ہے تاکہ اکٹھے مل بیٹھنے سے بھائی چارے کو فروغ ملے۔

(جاری ہے)

ہم اس تہوار پر خاندانی طور پر اکٹھے ہو کر پیار محبت کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں اور اس تہوار سے یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ ایک دوسرے میں پیار بانٹا جائے ۔ گرو نانک ستارہویں صدی میں یہاں آئے اور انہوں نے بابے بیری کے نیچے بیٹھ کر اللہ کی تعلیمات کا پرچار کیا اور لوگوں کو آپس میں پیار محبت سے رہنے کا درس دیا، آج بھی ان کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ جاوید گل، ناصر نیئر کی قیادت میں مسیحیوں کے ایک وفد نے بھی لوہڑی تقریبات میں شرکت کی جبکہ لوہڑی کی خاص رسم لکڑیوں کے بہت بڑی ڈھیر کو آگ لگائی گئی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں