کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوامی مسائل میں کمی ہوئی ہے، عمر ڈار

بدھ 16 جنوری 2019 15:03

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عمر ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نیک نیت اور کوشش سے عوامی مسائل حل کر نے میں ہمہ وقت کوشاں ہے،کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوامی مسائل میں کمی واقع ہو رہی ہے، عوامی مسائل کی کمی ہی وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنا ح ہا ئوس میں مسائل کے حل کے آئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر عمل ہو گا لیکن عوامی مسائل کے حل پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،حکومت کو لوگوں کی مشکلات کا بخوبی علم ہے جن پر قابو پانے کیلئے ایسا لائحہ عمل سامنے لا رہے ہیں جس کے ذریعے کم سے کم وقت میں مسائل حل ہو سکیں ،عمر ڈار نے کہا کہ کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے عوام کے مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت پہلی بار عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آئی ہے جو شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔

وہ عوام کے وسیع تر مفاد میں تحریک انصاف کی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر من و عن عمل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے عمران خان اور ان کی ٹیم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور آئندہ5برسوں میں ترقی و خوشحالی کیلئے نئی راہ متعین کر دی جائے گی ، اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے بجلی ،گیس تعلیم اور دیگر محکموں سے متعلق مختلف مسائل پیش کیے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں