پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا، ڈاکٹر اعظم ابراہیم

منگل 22 جنوری 2019 17:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر اعظم ابراہیم، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر ابجد علی طور نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے ہر شہری کو کردار ادا کرتے ہوئے 5 سال تک کے بچوںکو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ پولیو جیسی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کو معذوری سے بچاسکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے انجمن بہبودی مریضاں کے صدر محمد اشفاق نذر کے ہمراہ ہسپتال میں 3 روزہ پولیو مہم کے افتتاحی قطرے پلانے کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر اعظم ابراہیم نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے عوام کو ہر سطح پر حفاظتی تدابیر سے کام لینا ہوگا۔ پولیس جیسی لعنت کے خاتمہ کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں