سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے دو نوجوانوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق،علامہ اقبال ہسپتال منتقل

پسرور کے رہائشی 33سالہ شہزاد اور 32سالہ عادل حسین کو پسرور ہسپتال لانے پر ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 19 ستمبر 2019 14:49

سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے دو نوجوانوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق،علامہ اقبال ہسپتال منتقل
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،19ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،رحمان یوسف) سیالکوٹ کے دو نوجوانوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہیں علامہ اقبال ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پسرور کے رہائشی 33سالہ شہزاد اور 32 سالہ عادل حسین کو لواحقین شدید بخار ہونے کی بناء پر پسرور ہسپتال لائے جہاں پر ہسپتال انتظامیہ نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

دوران تشخیص انکشاف ہوا کہ دونوں کو ڈینگی وائرس ہے جس پر دونوں کو ہسپتال انتظامیہ نے حساس وارڈ میں منتقل کردیا اور علاج معالجہ شروع کردیا ہے۔ ڈیوٹی ڈاکٹر نے دونوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کام کاج کیلئے راولپنڈی، اسلام آباد مقیم تھے۔ اس دوران دونوں کو ڈینگی ہوا اور وہ بخار ہونے کی بناء پر اپنے گاوٴں آئے۔ علامہ اقبال میموریل ہسپتال میں تشخیص کے بعد ان کو علیحدہ وارڈ میں منتقل کرکے علاج کیا جارہاہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں