ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ کا چارج سنبھالتے ہی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی سی نے خراب اسٹریٹ لائٹس کو فوری طور پرٹھیک کرنے، سیورلائنز، نالوں اور ڈسپوزل اسٹیشن کی باقاعدگی کی صفائی کی ہدایات جاری کیں

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 15 اکتوبر 2019 17:29

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ کا چارج سنبھالتے ہی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
سیالکوٹ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،رحمان یوسف) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے چارج سنبھالتے ہی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی ستھرائی، سینٹی ٹیشن اور اسٹریٹس لائٹس کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی نے ہدایت کی کہ وہ خراب اسٹریٹ لائٹس کو فوری طور پرٹھیک کروائیں اور سیوریج کے کو درست رکھنے کیلئے سیورلائنز، نالوں اور ڈسپوزل اسٹیشن کی باقاعدگی کی صفائی کی جائے۔

ڈی سی نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ کا علی الصبح اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری اور آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ ویسٹ کمپنی شہرمیں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں اور فلیتھ ڈپو سے کوڑا کرکٹ کی بروقت لفٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ وہ باقاعدگی سے شہر کا دورہ کیا کریں گے۔ انہوں نے ویسٹ کمپنی کے حکام کو یہ بھی تلقین کی کہ وہ شہرمیں صفائی اور کوڑا لفٹنگ کیلئے آپریشن کو علی الصبح مقررہ وقت کے مطابق شروع کیا کریں ۔تمام افسران اور ملازمین اپنے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر موجود ہونے چاہیئے۔ انہوں نے شہر کی مین روڈ کے علاوہ اندرون محلوں اور علاقہ جات کی صفائی پر بھی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے بچاؤکیلئے کسی جگہ پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیئے اور ہنگامی بنیادوں پر شہر میں جہاں پانی جمع ہے اس کا نکاس کیا جائے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں