ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا صبح ساڑھے پانچ بجے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ ، گلشن اقبال پارک اور شہر کا اچانک دورہ

سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی فول پروف مانیٹرنگ کیلئے تمام گاڑیوں، ٹریکٹر ٹرالیوں اور ڈمپرز پرجی پی ایس رئیل ٹائم ٹریکنگ ڈیوائسز نصب کی جائیں گی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:09

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا صبح ساڑھے پانچ بجے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ ، گلشن اقبال پارک اور شہر کا اچانک دورہ
سیالکوٹ(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، رحمن یوسف) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ کا صبح ساڑھے پانچ بجے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ ، گلشن اقبال پارک اور شہر کا اچانک دورہ۔ ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مقامی حکام کو ہدایت کہ وہ صبح9بجے سے قبل شہر کے تمام اہم شاہرات سے کوڑا کرکٹ کی لفٹنگ مکمل کرنے کیلئے آپریشن مقررہ ٹائم لائن پر شروع کریں اور تمام سٹاف اور متعلقہ حکام اپنی ڈیوٹی پر موجود ہونے چاہیے۔

ڈی سی نے کہا کہ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی فول پروف مانیٹرنگ کیلئے تمام گاڑیوں، ٹریکٹر ٹرالیوں اور ڈمپرز پرجی پی ایس رئیل ٹائم ٹریکنگ ڈیوائسیز نصب کی جائیں گی اور تمام ورکرز کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی سی گلشن اقبال پارک کے معائنہ کے دوران پارک میں گندگی اور عدم سہولیات کے فقدان کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علی الصبح سیر کیلئے آنے والے شہریوں کو یقین دلایا کہ گلشن اقبال پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور شہریوں کی تفریح کیلئے پارک کی تزاہین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پر جلد کام شروع کردیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پارک اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی سیالکوٹ کو پوری طرح فعال بنایا جائے گا اور پارک کے انفراسٹریکچر کی دیکھ بھال کیلئے ایک میکنزم ترتیب دیا جائے گا۔ ڈی سی نے کمشنر روڈ، ڈیفنس روڈ، پسرور رو، سرکلرروڈ اور اندرون سٹی کا معائنہ کیا اور شہر کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے ساتھ متعلقہ حکام کو اصلاح و احوال کیلئے ہدایات جاری کیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں