سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی انوار کلب میں کھلی کچہری

شہریوں نے ہاوٴسنگ/کوآپریٹو سوسائٹیز اور قبضہ گروپوں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:26

سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی انوار کلب میں کھلی کچہری
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، رحمان یوسف) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور ڈی پی اوسیالکوٹ کی جانب سے انوار کلب میں کھلی کچہری لگائی گئی۔ اس موقع پر شہریوں نے ہاوٴسنگ/کوآپریٹو سوسائٹیز اور قبضہ گروپوں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال اور بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کو نبھانے کیلئے ریاست پوری طرح تیار ہے۔

کھُلی کچہری کا مقصد عوام کا انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاہم عوام الناس اپنے مسائل کے حل کیلئے بغیر کسی پیشگی اجازت کے ڈی سی آفس تشریف لاسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی سی آفس کے دروازوں کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ عوام بلا روک ٹوک اپنے مسائل کے حل کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کا انعقاد کرکے پٹواری سے لیکر، ڈی پی او، ڈی سی تک نے اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے ، عوام کا اگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ ہوگا تو اداروں کو تقویت اور طاقت ملے گی اور یہ ادارے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

ڈی سی نے ماڈل ٹاوٴن ہاوٴسنگ کوآپیٹو سوسائٹیز اگوکی اور گنہ کے مکینوں کی جانب سے شکایات کے ازالہ کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدارشد بھدر کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دے دی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کمزور کیساتھ کھڑی ہے, قبضہ مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ۔ متعلقہ اے سی، ایس ڈی پی اوز اور محکمہ کوآپریٹو کے افسر ممبر ہونگے اور فریقین کی سماعت کی بعد فیصلہ کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں قبضہ مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں