ضلع سیالکوٹ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں دوران 34 ٹریفک حادثات میں39 افرادزخمی

ریسکیو 1122 نے 17 معمولی زخمی افراد کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 22 جنوری 2020 16:23

ضلع سیالکوٹ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں دوران 34 ٹریفک حادثات میں39 افرادزخمی
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، رحمان یوسف) ضلع سیالکوٹ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 34 ٹریفک حادثات رُونما ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 39 افرادزخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں34 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 39 افراد زخمی ہوئے ان میں سے جو افراد شدید زخمی ہوئے انہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 17 معمولی زخمی افراد کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ضلع سیالکوٹ میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو روڈ ٹریفک حادثات کی موصول ہونے والی ان ایمرجنسی کالز کے میں10 ڈرائیوز، 24 مسافر اور 05پیدل چلنے والے متاثرہ افراد شامل ہیں۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل39 متاثرین میں 30 مرد اور 09 خواتین شامل ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں