سیالکوٹ، دوران چیکنگ کار سے650پتنگیں، 25کیمیکل ڈوریں برآمد، 3 افراد گرفتار

بدھ 9 جون 2021 15:27

سیالکوٹ، دوران چیکنگ کار  سے650پتنگیں، 25کیمیکل ڈوریں  برآمد، 3 افراد  گرفتار
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) سیالکوٹ پولیس نے  پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افراد  کو گرفتار کر کے  ان کے قبضے سے 650پتنگیں اور25کیمیکل ڈوریں  برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان  پولیس کے مطابق پولیس نے دوران چیکنگ   تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ ڈسکہ روڈ سے  ایک کار کو روک کر چیک کیا تو کار سے650پتنگیں اور25کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں جس پر  پولیس نے  پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرکے کار میں سوار نعمان، فرحان اور ہارون محمود کو گرفتار کر لیا اور  ان کے خلاف مقدمہ درج  کر کے  تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں