ضلع سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں میں کورونا تعطیلات ختم ،تدریسی سرگرمیاں بحال

جمعرات 16 ستمبر 2021 14:53

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) ضلع سیالکوٹ  کے تعلیمی اداروں میں  کورونا   وائرس میں اضافے کے باعث ہونے والی  تعطیلات ختم ہونے کے بعدتعلیمی ادارے  کھل گئے، تمام  سرکاری و نجی  سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں  ۔

(جاری ہے)

حکومتی ہدایات کے مطابق تعلیمی اداروں میں  50 فیصد حاضری کی پابندی کی جارہی ہے جبکہ   کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی اداروں میں پہلے روز طلبہ نے  بھرپور انداز میں حاضری دی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں