پاکستان پرامن ملک ،اس نے امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، رہنما پی ٹی آئی محمد اکرام انجم

منگل 21 ستمبر 2021 15:37

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی فنانس سیکرٹری محمد اکرام انجم نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے  اور اس نے امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کھیل کے میدان مکمل طورپرآبادہیں،نیوزی لینڈاور انگلینڈکی ٹیموں کے کھیلنے سے انکارپراپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تنقیدبلاجوازاوراحمقانہ ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ   نیوزی لینڈ ٹیم کو سیکورٹی خدشات کی افواہوں   میں بھارت ملوث ہے جس کاآئی سی سی کونوٹس لیناچاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ   پاکستان کے سیکورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں کسی کوکوئی خام خیالی ہے توذہن سے نکال دے،سیکورٹی خدشات کابہانہ بناکرغیرممالک پاکستان کاامیج خراب نہیں کرسکتے،پاکستان نے امن کے لئے جتنی قربانیاں دی ہیں وہ کسی اورملک نے نہیں دیں ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں