سیالکوٹ، ٹویوٹا اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ، 1 شخص جاں بحق 1 زخمی

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 13:28

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2021ء) سیالکوٹ کے علاقہ باجڑہ گڑھی سٹاپ کنگرہ روڈ  پرٹویوٹا ہائی ایکس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق جبکہ 1زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق تصادم کے نتیجے میں ظفرووال کا رہائشی 45سالہ پورگ بیگ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ نیکی جٹاں کے رہائشی 38 سالہ شبیر کو ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں