سوشل میڈیا پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او سیالکوٹ کا نوٹس

منگل 23 نومبر 2021 14:45

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2021ء) سوشل میڈیا پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او سیالکوٹ کا نوٹس  لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عمر سعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔  اس سلسلہ میں سیالکوٹ پولیس آئی ٹی ماہرین  کی مدد ملزم کو ٹریس کر نے کی کوشش کر رہی ہے ۔ جس کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈی پی او سیالکوٹ نے مزید کہا کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں