سیالکوٹ میں اشتہاری ملزما ن کے خلاف جاری مہم کے دوران اشتہاری ملزم گرفتار

جمعہ 26 نومبر 2021 16:38

سیا لکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایات پر اشتہاری ملزما ن کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ پھلورہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 16 سال پرانا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔واقعات کے مطابق مورخہ 28 اگست 2006کو محکمہ مال کے سابق پٹواری ملزم اختر محموداور اس کے بھائی واصف محمود نے موضع کالے والی    میں حکم لڑائی جھگڑے کے دوران مخالف فریق کے تین افراد یونس،کاشف اور صفدر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کی بعد تھانہ پھلورہ پولیس نے مقدمہ نمبر 402 درج کر لیا۔ملزم اخترمحمود قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا اور عرصہ درازسے دوبئی میں روپوش تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنا لوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کوٹریس کرکے بذریعہ انٹر پول گرفتار کر لیا۔ جس سے قتل کی بابت تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل اور ڈی ایس پی قیصر امین بٹ پولیس تھانہ پھلورہ کے مقدمہ قتل کے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے متعلق صحافیوں کو آگاہ کیا۔
سیالکوٹ  میں  اشتہاری ملزما ن کے خلاف جاری مہم کے دوران اشتہاری ملزم ..

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں