اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ محمد مرتضیٰ کانیو سبزی اور فروٹ منڈی کا دورہ

پیر 6 دسمبر 2021 15:25

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء)اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ محمد مرتضیٰ  نے نیو سبزی و فروٹ منڈی سیالکوٹ کا دور کرتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی طلب ورسد کا جائزہ لیا اور نیلامیوں کے عمل کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ محمد مرتضیٰ نے موقع پر موجود سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبداللہ کو ہدایت کی کہ وہ منڈیوں میں ہونے والے تمام آکشن میں موجود رہیں  اور نیلامیوں کا عمل شفاف بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور کساد بازاری برداشت نہیں کی جائے گی۔ کاشتکاروں کو ان کے محنت کا پورا صلہ ملنا چاہئے تاہم کمیشن ایجنٹ اور آڑھتی مقررہ کمیشن سے زائد وصول نہ کریں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں