شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں ،کوروناویکسی نیشن مکمل کروائیں،اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ

جمعہ 21 جنوری 2022 16:00

سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے کہا ہے کہ تحصیل بھر میں کورونا ویکسی نیشن لازمی کروائی جائے۔اس سلسلہ میں شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنی ویکسی نیشن مکمل کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام دکاندار /ریستوران مالکان/جم مالکان  وغیرہ اپنی اور گاہکوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔غیر ویکسین شدہ افراد کا بند جگہوں پر اجتماع صحت عامہ کیلئے سخت خطرہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ  اس حوالے سے مختلف مقامات پہ چیکنگ ہو گی۔نیز تمام سرکاری دفاتر، ہسپتالوں وغیرہ میں ویکسی نیشن کروانے کے بعد سروسز مہیا کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں