سیالکوٹ،ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے5 افراد گرفتار

پیر 24 جنوری 2022 16:07

سیالکوٹ،ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے5 افراد گرفتار
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) سیالکوٹ میں ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردوبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے5 افراد پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

  تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ کچا شہابپورہ سے پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے خرم شریف، تھانہ ستراہ کے علاقہ چھانگا میں مبارک علی، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ فاروق آباد سے فاروق احمد اور تھانہ صدر پسرور کے علاقہ کلاسنوالہ سے اویس بٹ اور اکرام کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں