سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

بدھ 26 جنوری 2022 16:19

سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی  کر کے  گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق محلہ عمر  پورہ پسرور کے رہائشی امانت علی کے نویں کلاس کے طالبعلم   15 سالہ بیٹے چاند علی کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ سٹی پسرور کو دی گئی جس پر  پولیس نے کارروائی کر کے  چاند علی کو ببن پورہ سے تلاش کر کے والدین  کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

چاند علی سکول سے چھٹی کرنے کی پاداش میں والد کی ڈانٹ سے ڈرتے ہوئے گھر سے بھاگ گیا تھا ۔ترجمان پولیس نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چاند کو تلاش تو  کر لیا ہے لیکن ضرور ت اس امر کی ہے کہ والدین بھی اپنے بچوں کے ساتھ نرمی اور اعتماد کا رشتہ قائم کریں اور اساتذہ بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ قوم کے مستقبل بچے غلط ہاتھوں میں جانے سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں