عوامی طاقت و حمایت سے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، طاہر محمود ہندلی

اتوار 15 جولائی 2018 22:50

سیالکوٹ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) عوام25 جولا ئی کوکرپشن کے دیوی دیوتائوں اور کاغذی شیروں کی سیاست کو دفن کر دینگے ہم عوامی حقوق کی جنگ جاری رکھے گے عوام ہمار ا قیمتی سرمایہ ہیں اور عوامی طاقت و حمایت سے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے اِن خیالات کا اظہارسابق ممبر صوبائی اسمبلی اور حلقہ پی پی سے آزاد اُمیدوار چوہدری طاہر محمود ہندلی ایڈووکیٹ او رسابق ضلع ناطم و قومی اسمبلی کے حلقہ 72 سے آزاد اُمیدوار میاں محمد نعیم جاوید نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں حلقہ کے موضعات گنہ کلاں، بھاگوال، ہندل، نواں پنڈ، چک قاضی، پرتانوالی، کوٹ کوڑا، سراج والی اور دیگر مقامات پر بڑی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہو ئے کیا کارنر میٹنگز میں اہل علاقہ نے بڑی تعدا د میں شرکت چوہدری طاہر محمو د ہندلی ایڈووکیٹ اور میاں محمد نعیم جاوید نے مذید کہا کہ سابق نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی ، بیروز گاری، بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کے عذاب مسلط کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے بنیادی حقوق چھین کر اُنکی زندگی اجیرن کر دی ہے ملک کو اس صورت سے باہر نکالنے کے لیے نیک اور دیانت دار قیادت کا انتخاب ضروری ہے اس کے لیے عوام کو باہر نکلنا ہوگا اور اُن کے پینل کو کامیاب کرانا ہو گا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں