کوٹلی لوہاراں میں زہریلا برگر اور شوارما کھانے سے 100سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے

اتوار 15 جولائی 2018 22:50

کوٹلی لوہاراں میں زہریلا برگر اور شوارما کھانے سے 100سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے
سیالکوٹ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء)کوٹلی لوہاراں میں زہریلا برگر اور شوارما کھانے سے 100سے زائد شہری ہسپتال پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ کوٹلی لوہاراں مشرقی میں زہریلا برگر اور شوارما کھانے سے بچے ، بزرگ ، خواتین سمیت 100سے زائد افراد کی حالت بگڑ گئی ۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد میں محمد آصف ، عدنان ، غلام حسن ، قاسم شکیلہ بی بی ، عثمان رفیق ، چودھری جاوید جٹ ، دانیال ، آسیہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر کوٹلی لوہاراں منتقل کر دیا گیا ۔ شہری حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں