ہماری سیاست کا مقصد مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے،ڈاکٹر تنویر الاسلام رانا

پیر 16 جولائی 2018 23:59

سیالکوٹ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر و آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی39ڈاکٹر تنویر الاسلام رانا نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے اور ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ہیں ۔ قوم 25جولائی کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر ہمیں کامیاب کروائے تاکہ علاقہ کی ترقی اور خوشحال کو یقینی بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق حکومتی دور میں اس حلقہ سے ناروا سلوک کیا گیا اوریہاں سہولیات کی فراہمی کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے لیکن یہاں عملی طور پر کوئی ترقیاتی کام نہ کروایا جا سکا اور یہاں کی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ متعدد راستوں میں مسلسل پانی جمع ہے اور لوگوں کو گزرنے میںشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صحت اور تعلیم کی سہولیات بھی یہاں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ہم اقتدار میں آکر یہاں عالمی طرز کا بہترین ہسپتال قائم کریں گے اور تعلیمی ادارو ں میں جدید نظام لائیں گے اور صحت کی سہولیات فراہم کر کے تاریخ رقم کریں گے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں