سمبڑیال، مسلم لیگ (ن) وہ بیج ہے جس نے اس قوم کو پورا پھل دیا ہے،شبینہ زکریا بٹ

جمعرات 19 جولائی 2018 23:09

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سابق مسلم لیگی ایم پی اے وضلعی نائب صدر خواتین ونگ سیالکوٹ شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وہ بیج ہے جس نے اس قوم کو پورا پھل دیا ہے ،مسلم لیگ (ن) ہی قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے یہ وہی ملک ہے جس میں 20,20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہواکرتی تھی اورآپ لوگ سکون کی نیندنہیں سوسکتے تھے،میاں نواز شریف اوراس کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا ہے اورآ پ لوگ سکون کی نیندسور ہے ہیں مگرآپ کا لیڈر اپنی بیماراہلیہ کو چھوڑ کر آپ کے پاس آکر پابندسلاسل ہوا ہے،آپ کا یہ فرض ہے کہ 25جولائی کو مسلم لیگ (ن) کوکامیاب کروا کے اس کی سزا کو ختم کروائیں ان خیالات کااظہار انہوںنے مسلم لیگی نامزدامیدواروں کی انتخابی مہم ماجرہ ،میراں پنڈی، امریک پورہ ،دھانانوالی سمیت دیگر دیہاتوں میں خواتین کی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا مخالفین کی کوئی بھی سازش عوام کو مسلم لیگ (ن) سے دورنہیں کرسکتی ،عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد پہلے سے بھی پختہ ہوچکاہے ، جس کے نتیجہ میں مسلم لیگ ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں