عمران خان نے تحریک انصاف کا حقیقی اور انقلابی منشور پیش کر کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے،عمر ڈار

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:20

سیالکوٹ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ بادشاہی کا رنگ اختیار کر نے والی موروثی سیاست کو تحریک انصاف نے ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے اب ہر طرح کی غلامی کی زنجیریں توڑنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کی تطہیر اور نئی نسل کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق اقتدار میں عوا م کی شرکت تحریک انصاف کی بنیا د ہے۔

عمران خان نے تحریک انصاف کا حقیقی اور انقلابی منشور پیش کر کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

اب سیاست کوخاندانی میراث یا لمیٹڈ کمپنیاں بنانے کا کسی کو موقع نہیں ملے گا اور قومی دولت لوٹنے اور بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے خاندانوں کو پیسہ واپس پاکستان لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا گذشتہ 5برسوں میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے اپنی ناکامی اور نا اہلی ثابت کر نے کا کوئی موقع نہیں گنوایا ۔امیدوار قومی اسمبلی این اے 73عثما ن ڈارنے کہا کہ ہم اپنی کوشش اور جذبے کے ساتھ 25جولائی تک کام کریں گے اور ملک کو تباہی سے دوچار کر نے والوں کا واپسی کا رستہ بند کیے بغیراور عمران کان کی قیادت میں تحریک انصاف کی کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں