ْ 25جولائی سابق کرپٹ حکمرانوں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،طاہر محمود ہندلی

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:20

سیالکوٹ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی اور حلقہ پی پی38 سے آزاد اُمیدوار چوہدری طاہر محمود ہندلی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ25 جولائی سابقہ کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جمہور کے تابع جمہوریت کی طرف قدم بڑھا ئیں گے کیونکہ گذشتہ 70 سال میں جمہوریت کے نام پر صرف عوامی استحصال اور کرپشن کو فروغ دیا گیا۔

وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بڈال، رحمت آباد، بہار کالونی، نواں پنڈ آرائیاں، پیکوشور، ستو والی، کوہاڑ، انجوتر اور دیگر مقامات پر خطاب کرتے ہو ئے کیا چوہدر ی طاہر محمو دہندلی نے مذید کہا کہ جب تک کرپشن پرملک میں بلا امتیاز بے رحم احتساب نہیں ہوتا لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کو روکنا ممکن نہیں ملک میں استحصالی اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ عوام ہمار ا ساتھ دیں تا کہ جمہور کی تابع حقیقی جمہوریت کا قیام ملک میں ممکن بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ دیانتدار قیادت ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے قومی دولت لوٹ کر بیر ونی بینکوں میں جمع کروانے والوں کو گردن سے پکڑنا ہو گا جب تک سیاستدان اپنا سرمایہ ملک میں نہیں لاتے نہ تو یہاںغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے اور نہ ہی احتساب کے ادارے اپنی کارکردگی سے عوام کو مطمن نہیں کر سکتے اس موقعہ پر حلقہ کی معز ز شخصیات، تاجر برادی ، کونسلرز، طالب علم رہنمائوں اور کرسچن کمیونٹی نے بھاری تعداد میں چوہدری طاہر محمود ہندلی کی حمایت کا اعلان کیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں