نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ،فلڈ ریلیف کیمپ قائم

منگل 14 اگست 2018 09:50

سیالکوٹ ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ،فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور سے گزرنے والے نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے نالہ ڈیک میں اونچے درجے کے سیلاب سے نمٹنے کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور اور ایکسئین پسرور لنک کو امدادی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگانے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں